بلندشہر: اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کی پولیس نے شردھا کے قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے رشید خاں کے نام سے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم وکاس کو گرفتار کر لیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو کمار نے آج یہاں بتایا کہ دو دن قبل دہلی سے شوٹ کیا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہمارے نوٹس میں آیا تھا جس میں ایک شخص رشید کا نام لے کر قابل اعتراض تبصرہ کر رہا تھا۔Shraddha Murder Case
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سکندرآباد اس کا سراغ لگانے میں مصروف تھا، اس کے تحت کافی تفتیش کے بعد آج ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بلند شہر گوتم بدھ نگر میں اس شخص کے خلاف غیر قانونی گولہ بارود کی چوری سے متعلق پانچ معاملے بھی درج ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔