اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bareilly Kebab Seller بریلی میں کباب فروش کا گولی مار کر قتل - کباب فروش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

بریلی میں بدھ کو کباب کھانے آئے کار سوار دو گاہکوں نے کباب فروش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہی ہے۔ فی الحال ملزمان فرار ہیں۔

Etv Bharat
Bareilly Kebab Seller

By

Published : May 4, 2023, 10:59 AM IST

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے پریم نگر تھانہ علاقے میں بدھ کو ایک کباب فروش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جنک پوری جو کہ ضلع کا سب سے پوش علاقہ مانا جاتا ہے، جہاں کباب کھانے آئ کار سوار دو گاہوں نے کباب کے پیسے مانگنے پر فروش کی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کو انجام دے کر ملزم فرار موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی راہول بھاٹی، علاقائی افسر شویتا یادو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

بارادری تھانہ علاقے میں رہنے والے کباب فروش کے بھائی ننھے نے بتایا کہ ناصر (کباب فروش) جنک پوری کی ایک دکان پر کباب بناتے تھے۔ بدھ کی رات دیر گئے، ایک کار میں دو گاہک کباب کھانے اس کی دکان پر پہنچے۔ کباب کھانے کے بعد ناصر نے دونوں سے کبابوں کے پیسے مانگے تو جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران گاہکوں نے ناصر کے کنپٹی پر گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے ناصر کی موت ہو گئی۔ ملزمان اتراکھنڈ نمبر والی گاڑی میں کباب کھانے آئے تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔

افسر شویتا یادیو نے بتایا کہ کباب فروش کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی، جس میں اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ جو بھی تحریر دیں گے اس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فائرنگ کرنے والے مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی ہے۔ فی الحال متوفی کباب فروش ناصر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Stabs Fiance, arrested : منگیتر پر ’قاتلانہ حملہ‘ کرنے والی خاتون گرفتار، منگیتر زیر علاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details