ہردوئی کے کوتوالی دیہات علاقے میں مارچ 2014 میں ایک ڈیڑھ برس کی بچی کے ساتھ گاؤں کے گڈو نامی شخص نے عصمت دری کی اور پھر اپنا گناہ چھپانے کے لیے اس کا گلا دبا کر اس کو ہلاک کر تالاب میں پھینک دیا۔
ہردوئی: معصوم کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزم کو سزائے موت سنہ 2014 سے یہ مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا، آج اس پر فیصلہ سناتے ہوئے اے ڈی جے وجے شرینیتر نے گڈو کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ میں دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس میں سے آدھی رقم پریشان حال کے خاندان کو دی جائے گی_
عدالت نے بتایا کہ یہ سزا آئی پی سی کے سیکشن 364، 302، 201 اور 376 A کے تحت دی گئی ہے۔ جج نے اس پورے معاملے کو بے حد خوفناک بتاتے ہوئے مجرم کو وحشی درندہ قراز دیا۔
یہ بھی پڑھیں:باون کھیڑی قتل کیس: شبنم کی پھانسی کی سزا مؤخر
ساتھ ہی ان باتوں کو ججمنٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے، اس معاملے پر پراسیکیوشن چندن سنگھ اور ان کے ساتھیوں کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو ہوئی، جس میں اس طرح کی حرکت کرنے والے مرد کی ذہنیت پر سوال اٹھائے گئے۔