اتر پردیش کے مرادآباد شہر میں انٹیگریٹڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں ہیلمنٹ پہنے ایک نوجوان بھینس کی سواری کرتے ہوئے بازار کی ویڈیو بنا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو مغل پورہ تھانے کے جی آئی سی کی ہے۔
دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمنٹ پہننا لازمی ہے۔ یہ بات سب کو معلوم ہے۔ لیکن مرادآباد کے مغل پورہ تھانہ علاقے میں ہیلمٹ پہنے ایک نوجوان کو بھینس پر سوار ہوتے دیکھا گیا جو کہ لوگوں کیلئے ایک نئی بات ہے۔ نوجوان بھینس کی سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نوجوان کی تلاش میں ہے۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ہیلمٹ پہنے بھینس پر سوار نوجوان کا مقصدکیا ہے۔
Man Rides On Buffalo:بھینس پرسوارایک نوجوان ہیلمٹ پہنے نظرآیا - A video of a man riding on a buffalo
مرادآباد کے مغل پورہ تھانہ علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان بھینس کے اوپر بیٹھا ہوا ہے، اور وہ نوجوان بازار کی ویڈیو بناتا نظرآ رہا ہے، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔Man Rides On Buffalo In Market Wearing Helmet

بھینس پرسوارایک نوجوان ہیلمٹ پہنے نظرآیا
بھینس پرسوارایک نوجوان ہیلمٹ پہنے نظرآیا
پولیس نے چوراہے کے آس پاس رہنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی لیکن اس لڑکے کا کوئی پتہ نہیں چلا ،تاہم وائرل ویڈیو پر کیپشن دیتے ہوئے کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کی وجہ آئی ٹی ایم ایس کا نفاذ بتایا ہے۔ مزید لوگوں نے بتایاکہ ای چالان کی کٹوتی سے لوگوں میں خوف کی فضا ہے، اسی مقصد کے لیے نوجوان نے بھینس کی سواری کی اور یہ ویڈیو شہر میں وائرل ہوگئی۔