ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے حیدرگڑھ کوتوالی حلقے کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے دو برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
شادی کی تقریب میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی بچی کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہیں پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
شادی کی تقریب میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پولیس کے مطابق حیدرگڑھ کوتوالی حلقے کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب تھی، وہاں ضلع رائے بریلی سے شرکت کرنے آئے ایک شخص نے ولیمہ کے دوران موقع پاکر ایک دو برس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
بچی کو نازک حالت میں دیکھ کر گھروالوں نے اسے ایک مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اسے ضلع ہسپتال کے لئے ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے گھروالوں کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔