اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Lynched To Death in Noida: چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل - موب لنچنگ کے شکار پر چوری کے ارادے سے گھر میں داخل ہونے کا الزما

اتر پردیش کے نوئیڈا میں لوگوں نے ایک شخص کو چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر موت Man Killed in Noida کے گھاٹ اتار دیا۔

man lynched to death in noida
چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Feb 16, 2022, 10:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر-63 تھانہ علاقہ کے تحت چوٹ پور کالونی میں ایک شخص کو لوگوں نے چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ مقتول پر الزام ہے کہ انہوں نے چوری کے ارادے سے گھر میں داخل ہوا، گھر میں داخل ہوتے ہی گھر میں موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ Man Lynched To Death in Noida

چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل

اس دوران گھر والوں اور گاؤں والوں نے مذکورہ شخص کیبری طرح پٹائی کر دی۔ واقع کی اطلاع پولیس (نوئیڈا پولیس) کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ Man Lynched To Death in Noida

سنٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ رام ورامسن نوئیڈا کے سیکٹر-63 تھانہ علاقہ کے تحت چوٹ پور کالونی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس دوران ان کے گھر چوری کے ارادے سے ایک شخص داخل ہوگیا۔ گھر میں موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ محلے کے لوگوں کو بھی شور سن کر جمع ہوگئے اور بری طرح پٹائی کردی۔ Man Lynched To Death in Noida

انہوں نے کہا کہ' پٹائی کے دوران ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع ڈائل 112 کو دی گئی۔ ڈائل 112 اور سیکٹر 63 تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم ملزم کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔'

ڈی سی پی نے بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ملزم کا نام پنکج ولد رمیش چند ہے، جو کہ اصل میں ضلع قنوج اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ پنکج قنوج کا ہسٹری شیٹر ہے۔ جس کے خلاف چوری، ڈکیتی اور قتل کے نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے پنکج کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔' Man Lynched To Death in Noida

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details