ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دیویدی نے کہا کہ تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے نیا کا پوروا مڑھاواں گاوں میں شچیندر تیواری کی اہلیہ پونم (32) کی لاش اس کے گھر کے نزدیک پائی گئی، جسے دھاردار اسلحہ سے مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 'مقتولہ کے والد سریش چندر پانڈے نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی پونم کی شادی بارہ سال قبل شچیندر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ جہاں شادی کے بعد سے ہی شچندر اس کا استحصال کرتا رہا و دوسری شادی کی دھمکی دیتا تھا ۔