ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک باپ نے اپنی 17 سالہ شادی شدہ بیٹی کا قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شادی کے بعد کسی اور سے تعلقات تھے، جس کی وجہ سے باپ نے یہ افسوسناک قدم اٹھایا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وپین شرما نے بتایا کہ ملزم سبھاش نے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، کیونکہ لڑکی اپنے عاشق کے خلاف دائر ایک معاملے میں بیان ریکارڈ کرنے کو تیار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم والد کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ اس لڑکی کی کچھ دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی لیکن وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا چھوٹکؤ نامی ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے، جس کا چچا ابراہیم سربراہ ہے۔