اس حادثے میں کارسوار شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ ضلع بجنور کے دھام پور باشندہ شکھر، تلسی اور آگرہ باشندہ ہرش کار سے غازی آباد سے ہریانہ جارہے تھے۔
ٹرک اورکار کی ٹکرمیں ایک شخص ہلاک - اترپردیش کے ضلع باغپت
اترپردیش کے ضلع باغپت کے سنگولی تگا گاؤں کے پاس ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے پر تیز رفتار سے جارہی ایک کار روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹرک اورکار کی ٹکرمیں شخص ہلاک
ایسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے پر سنیچر کی صبح پانچ بجے سگولی تگا کے نزدیک ٹرک سے ایک کار ٹکرا گئی جس میں سوار ایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال لے جاتے وقت آگرہ باشندہ ہرش نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔دیگر دو زخمیوں کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔