اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bahraich Crime News : بہرائچ میں بیوی کا قتل کرکے لاش کو نالے میں پھینک دیا - بہرائچ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ

بہرائچ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شوہر نے اپنی بی وی کا قتل کرکے اسے نالے پھینک دے دیا۔ پولیس لاش کو موقع سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹ کے لیے روانہ کر دیا۔ فی الحال ملزم پولیس سے گرفت سے باہر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 25, 2023, 3:55 PM IST

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے موتی پور علاقے میں گرام سبھا ارا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو نالے میں گاڑدیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرما دیوی(32) سے جم کرتنازع ہوا۔ شوہر نے بیوی کی جم کر پٹائی کی۔ اس کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔بیوی کی موت ہونے پر شوہر اسے اٹھا کر گھر کے باہر لے گیا۔ اس کے بعد گھر کے سامنے بنے نالے میں لاش کو دفن کردیا۔ ہفتہ کی صبح جب لوگوں کو واقعہ کی جانکاری ملتے ہی مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے۔ گاؤں کے لوگوں نے واقعہ کی جانکاری پولیس کو دی۔

انچارج انسپکٹر مکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کے نشے میں شوہر نے واردات کو انجام دیا ہے۔ تحریر ملتے ہی مقدمہ درج کر ملزم کو جیل بھیجا جائےگا۔ گاؤں کے لوگوں کے مطابق شوہر اور بیوی دونوں شراب کے عادی تھے۔ رات میں شراب میں پینے کے بعد تنازع ہوگیا۔ جس کے بعد شوہر نے بیوی کا گلا دبادیا۔ پردیپ نے بیوی کا رات میں قتل کر کے لاش کو نالے میں گاڑ دیا۔ تب تک کسی کو جانکاری نہیں ہوئی۔لیکن ہفتہ کی صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ بارش کی وجہ سے مٹی جب ہٹی تو خاتون کی لاش برآمد ہوئی اور لوگ جمع ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں تحریر ملنے کے بعد ملزم کو جیل بھیجنے کی تیاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details