اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Killed Brother for Property: غازی آباد میں جائیداد کے لیے بھائی کا قتل - murder in gaziabad

ایس پی سٹی گیانیندر سنگھ نے کہا کہ جب سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل لوکیشن، سی ڈی آر کی جانچ کی گئی تو صرف کلیدی ملزم بھائی تیج پال ہی سامنے آیا۔ Brother Killed Brother for Property

بھائی نے جائیداد کےلیے بھائی کا قتل کیا
بھائی نے جائیداد کےلیے بھائی کا قتل کیا

By

Published : Apr 27, 2022, 11:03 PM IST

نوئیڈا: ویب سیریز مرزا پور-2 میں گولو نام کی ایک خاتون اپنی بہن سویٹی کے قتل کا بدلہ ایک پولیس اہلکار کو سوئے سے مار کر لیتی ہے۔ یہ فلم اتر پردیش کے غازی آباد کے تیج پال نے دیکھی تھی۔ فلم دیکھتے ہی اس نے ذہن بنا لیا تھا کہ بھائی کا کیسے قتل کرنا ہے؟ معاملہ جائداد پر قبضہ کا تھا۔ اسکرپٹ ٹھیک ویب سیریز والی تھی۔ موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھا کر بھائی کو جنگلوں میں لے آیا اور گلے میں پنکچر کا سوا مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے اس سنسنی خیز قتل کا پردہ فاش کیا۔ Brother Killed Brother for Property

انکور دہلی لیب میں اسسٹنٹ تھا، جسے قتل کر دیا گیا تھا۔22 اپریل کو اندرا پورم تھانہ علاقہ میں واقع ہنڈن بیراج کے پاس کنوانی گاؤں کے جنگلات میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس کی شناخت 22 سالہ انکرپال ساکن شیو پوری، تھانہ وجے نگر غازی آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ انکور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کام کرتا تھا۔ متوفی کے بھائی تیج پال نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Double Murder in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں جوڑے کا قتل

ایس پی سٹی گیانیندر سنگھ نے کہا، جب سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل لوکیشن، سی ڈی آر کی جانچ کی گئی تو صرف مرکزی ملزم بھائی تیج پال ہی سامنے آیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران تیج پال نے بتایا کہ وجئے نگر میں اس کا آبائی گھر ہے۔ اس کے علاوہ گووند پورم میں ایک پلاٹ اور نوئیڈا میں فلیٹ ہے۔ اس کی تقسیم کی بات ہو رہی تھی۔ تیج پال چاہتا تھا کہ تمام جائیداد اس کے نام ہو جائے۔ اس بات کو لے کر دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ پوری جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے تیج پال نے بھائی انکرپال کو مارنے کا منصوبہ بنایا۔تیج پال نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی انکور کو کسی بہانے سے ہنڈن بیراج لے آیا اور ٹائر پنکچر بنانے والے۔ سوئے سے اسے مار ڈالا۔ واقعہ کے بعد تیج پال نوئیڈا چلا گیا۔ شام کو اسے اندرا پورم پولیس اسٹیشن سے فون آیا اور بھائی انکور کے قتل کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد وہ اندرا پورم تھانے پہنچے اور لاش کی شناخت کی۔ سی او ابھے کمار مشرا نے بتایا کہ قاتل نے پنکچر بنانے والا سووا آن لائن منگوایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تیج پال کی نشاندھی پر متوفی کی بائک، بیگ، فون، لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details