بہرائچ کے نانپارہ شاہراہ پر ایک ٹریکٹر کا ٹائر اچانک پھٹ جانے سے ٹریکٹر بے قابو ہوگیا اور سڑک کے دوسری جانب سے آرہے ٹرک اور ای رکشا کو ٹکر ماردی۔
اس تصادم سے ای رکشا پر سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تمام زخمی افراد کو ضلع کے مقامی پرائمری اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔جس میں تین افراد کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بہرائچ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہوئی ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔