اردو

urdu

ETV Bharat / state

Celebratory Firing in Bulandshahr بلندشہر میں جشن فائرنگ میں ایک کی موت

بلندشہر میں سگائی تقریب کے دوران جشن میں دولہے کے بھائی نے فائرنگ کی جس میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

بلندشہر میں جشن فائرنگ میں ایک کی موت
بلندشہر میں جشن فائرنگ میں ایک کی موت

By

Published : Feb 6, 2023, 4:32 PM IST

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے بی بی نگر قصبے میں سگائی تقریب کے دوران جشن فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر سریندر ناتھ تیواری نے پیر کو بتایا کہ قصبہ بی بی نگر میں دیپک نامی نوجوان کی شادی کی تقریب اتوار کی رات پورے دھوم دھام سے چل رہی تھی۔ پریوار و رشتہ دار ڈی جے پر ڈانس کر کے خوشیاں منا رہے تھے۔ اسی درمیان دولہے کے بھائی نے جشن میں فائرنگ شروع کردی۔ اچانک ہوئی فائرنگ کی زد میں آکر دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں شرد نامی نوجوان کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

جانکاری کے مطابق گلاوٹھی روڈ پر واقع ایک پنڈال میں سپاہی دیپک کمار عرف ہڈا کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں تلک کے بعد دیپک کے دوستوں نے لائسنس یافتہ ڈبل بیرل گن سے جشن پر گولی چلائی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بندوق نے جیسے ہی دو گولیاں ایک ساتھ لوڈ کرکے فائر کرنا چاہا تو گولی چل گئی۔ ایک گولی پڑوسی شرد کمار (20) کے سر میں لگی۔ اس کے نتیجے میں شرد لڑکھڑا کر زمین پر گر گیا، جب کہ دوسری گولی دیپک کے دوست راج کمار کے کندھے میں لگی۔ اس اچانک واقعہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ شرد کمار کو کیشو پور ستھلا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے شرد کو مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے پر سی او وندنا شرما، ایس ڈی ایم مدھومیتا سنگھ، اسٹیشن انچارج پٹھانیش کمار اور اگوٹا تھانے کے انچارج جتیندر سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ لاش کا پنچنامہ بھرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details