ریاست اتر پردیش ضلع علی گڑھ کے تھانہ کوارسی علاقے جیون گھڑ گلی نمبر 8 میں اطلاع کے مطابق 34 سالہ عمران نامی نوجوان گھر میں اکیلا سو رہا تھا، صبح اچانک لگی آگ سے گھر میں رکھی تمام چیزوں سمیت نوجوان جل ہلاک ہوا ہے
علاقے کے لوگوں کے مطابق عمران گزشتہ کچھ روز سے ذہنی تناؤ میں تھا کیونکہ عمران کی اہلیہ ریشمہ کسی شخص سے محبت کرنے لگی تھی اور اپنے شوہر عمران کا ساتھ چھوڑ کر محبت کرنے والے سونو نامی شخص کے ساتھ رہنے لگی تھی۔
وہیں عمران کی اہلیہ ریشمہ اپنے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگا رہی ہے۔دوسری جانب عمران کے بھائی صابر عمران کی اہلیہ پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں۔