اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: طالبہ کو بلیک میل کرنے والا شخص حراست میں

بریلی میں ایک طالبہ کے قابل اعتراض تصاویر کھینچ کر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

بریلی: طالبہ کو بلیک میل کرنے والا شخص حراست میں
بریلی: طالبہ کو بلیک میل کرنے والا شخص حراست میں

By

Published : Jul 5, 2021, 9:36 AM IST

بریلی کے سبھاش نگر تھانہ علاقہ کی رہائشی طالبہ کے قابل اعتراض تصاویر کلک کرکے وائرل کرنے کی دھمکی اور بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے تحویل میں لے لیا۔

سبھاش نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک ہائی اسکول کی طالبہ اپنی ماں اور دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ بچی کے والد کا کچھ سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ اس کی والدہ باہر کام کرتی ہیں اور گھریلو اخراجات چلاتی ہیں۔ متاثرہ طالبہ کا الزام ہے کہ جب ماں کام سے گھر سے باہر گئی تھی۔ پھر مکان مالک کے بہنوئی ٹھاکر داس موریہ (40) نے نہاتے ہوئے قابل اعتراض تصویر کھینچی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم نے طالبہ کے ساتھ جسمانی تعلقات رکھنے کا دباؤ بنایا تھا۔

بریلی: طالبہ کو بلیک میل کرنے والا شخص حراست میں

متاثرہ طالبہ کی والدہ کا الزام ہے کہ ملزم ٹھاکر داس موریہ نے کئی بار ان کی نابالغ بیٹی کو ڈرا دھمکاکر قابل اعتراض تصاویر کھینچ لی۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم طالبہ پر جسمانی رشتے قائم کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔ جب طالبہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو ملزم نے اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔ خوفزدہ طالبہ کی والدہ نے سبھاش نگر تھانے میں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کروائی ہے۔

انسپکٹر منوج کمار تیاگی نے بتایا کہ ملزم ٹھاکر داس موریہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسے تحویل میں لےکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ تاہم ملزم 500 روپے کے لین دین کو لیکر اسے پھنسائے جانے کا الزام لگارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: ایس ایس پی نے رشوت کے الزام میں انسپکٹر کو لائن حاضر کیا

وہیں ایس پی سٹی رورل رویندر کمار کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details