پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر کے ہوئے قتل کے ملزم کو گزشتہ پیر و منگل کی شب بھوپیاء مئو چوراہے سے گرفتار کر قتل میں استعمال غیر قانونی طمنچہ برآمد کیا۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر )سٹی سبودھ گوتم نے آج بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے روپاپور گاوں کے نزدیک گزشتہ 17/نومبر کی شب پراپرٹی ڈیلر اوماکانت شرما عرف للّن شرما 55 کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ Murder of Property Dealer in Pratapgarh
جس کے متعلقہ میں مقتول کے بیٹے کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا تھا ۔پولیس نے دوسرے روز 18/ نومبر کو تھانہ ماندھاتہ علاقے سے لاوارث کار برآمد کیا،جو سدیپ شرما کے نام سے رجسٹرڈ ہے ۔جہاں تھانہ سٹی کوتوالی انچارج انسپکٹر ستیندر سنگھ مع فورس و سواٹ ٹیم کے ذریعہ مشترکہ کارروائی کے تحت مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب بھوپیاء مئو چوراہے کے نزدیک سے ملزم سدیپ شرما عرف سوربھ شرما ساکن روپاپور تھانہ سٹی کوتوالی کو گرفتار کر قتل میں استعمال آلہ قتل طمنچہ 32 بور و کارتوس برآمد کیا ۔وہیں پولیس کی بازپرس میں ملزم سدیپ نےقتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گورو شرما ،آشیش عرف انج اوجھا و اوم پنڈت کے ساتھ مل کر گولی مار کر قتل کیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔پولیس قانونی کارروائی کر ملزم سدیپ کو جیل بھیجا۔