اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کے لئے چندہ وصول کرنے والا جعل ساز گرفتار

میڈیکل پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ساتھ ہی پولیس اس کے دوسرے ساتھیوں کے تلاش میں مشغول ہوگئی ہے۔

MAN ARRESTED FOR COLLECTING MONEY ON THE NAME OF RAM MANDIR
رام مندر کے لئے چندہ وصول کرنے والا جعل ساز گرفتار

By

Published : Sep 5, 2020, 7:42 PM IST

رام مندر کے لئے ویشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے نام پر چندہ وصول کرنے والے ایک جعل ساز کو ہفتہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے فرضی رسدیں دے کر پیسے وصول کررہا تھا۔
گرفتار شخص شہر نے جگریتی کالونی میں وی ایچ پی کے نام سے فرضی آفس کھول رکھی ہے۔ جعل ساز کو وی ایچ پی کے اراکین نے گرفتار کیا اور اسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ میڈیکل پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ساتھ ہی پولیس اس کے دوسرے ساتھیوں کے تلاش میں مشغول ہوگئی ہے۔
وی ایچ پی کے شہر کوآرڈینیٹر ارجن راٹھی نے یہاں بتایا کہ جعل ساز کی شناخت ناگیندر رانا باشندہ مظفر نگر کے طور پر ہوئی ہے جو رام مندر کے نام پر رقم وصول کررہا تھاان لوگوں نے جگریتی ویہار کالونی میں ایک فرضی آفس بھی کھول رکھی ہے۔سمیر اور انج بھی ناگیندر کے ساتھ کام کررہے تھے لیکن وہ ابھی فرار ہیں۔پولیس ا ن کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details