اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا:غیر قانونی شراب کے ساتھ ایک مرد اور خاتون گرفتار - noida illegal alcohol seized

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ کی سربراہی میں 1461 غیر قانونی دیسی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔

نوئیڈا:غیر قانونی شراب کے ساتھ ایک مرد اور خاتون گرفتار
نوئیڈا:غیر قانونی شراب کے ساتھ ایک مرد اور خاتون گرفتار

By

Published : Sep 12, 2020, 3:57 PM IST

ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ کی سربراہی میں غیر قانونی شراب کی فروخت کی روک تھام کے لئے خصوصی عمل آوری مہم کے تحت مشتبہ مقامات گاؤں پیراٹلہ خانجار پور، بسرکھ ، گڑھی چوکھنڈی ، آمن آباد اور چھوٹ پور کالونی چھجارسی میں چھاپہ مارا گیا۔

اس چھاپے کے دوران اترپردیش میں بین کی گئی ریاست ہریانہ کی 1461 پووا اصلی نارنگی دیسی شراب برآمد ہوئی۔ موقع سے ایک کار اور بغیر نمبر پلیٹ والی اسکوٹی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع سے گاؤں واجد پور کے رہائشی ویملیش اور ضلع جون پور کے رہائشی ستیش کمار ولد سریندر یادو، کو گرفتار کر لیا ہے، ساتھ میں موقع سے فرار غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے ملزم راہل کے خلاف ایکسائز کے دفعہ 63/72 اور آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details