علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوتوالی علاقے نگلا عاشق کی رہائشی نابالغ مسکان نامی لڑکی کو چار سال قبل ایک غیر مسلم نوجوان دیپک نے مبینہ طور پیار محبت میں پھنسا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا جس کے خلاف مسکان کے والدین نے مقدمہ درج بھی کیا تھا۔ اسی دوران دیپک نے مسکان سے شادی بھی کرلی گزشتہ چار برسوں سے مسکان دیپک کے ساتھ ہی رہتی تھی جن کے درمیان اکثر جہیز کو لے کر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔
دیپک پر الزام ہے کہ اس نے مسکان کو جہیز کے لیے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔ گزشتہ روز مسکان کی لاش سپر کالونی میں ملی، مسکان کے والدین کا الزام ہے کہ مسکان کا قتل اس کے شوہر دیپک نے کیا ہے۔ والدین کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدوم نگر علاقے کے قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔
کونسلر مشرف حسین محضر نے موقع پر بتایا کہ مسکان کے والدین کو بلاکر پولیس نے بتایا کہ تمہاری لڑکی کی سپر کالونی علاقے میں باڈی ملی ہے، انہیں پوسٹ مارٹم ہاوس سے لاش لیجانے کیلئے کہا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد باڈی والدین کے حوالے کردی گئی ہے اور والد کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔