جامعہ مکتبہ لمیٹڈ کی کتابیں جہاں کم قیمت کی اور اچھی مانی جاتی ہیں، جس میں اردو ادب، تاریخی، علمی اور مذہبی کتابیں بھی شامل ہیں۔ جامعہ مکتبہ کی زیادہ تر کتابیں اے ایم یو کے طلباء و طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملہ خریدتا ہے۔ وہیں کورونا وائرس اور اے ایم یو بند ہونے کی وجہ سے جامعہ مکتبہ کی خرید محض پانچ فیصد رہ گئی ہے۔
اے ایم یو اسکول کے اساتذہ محمد الام نے بتایا کہ میں خاص کر ادب پر تاریخ پر تعلیم پر کتابیں خریدتا ہوں اور میں اس لیے خریدتا ہوں کیوں کہ اس کی کتابیں اچھی ہوتی ہیں اور سستی بھی ہیں۔ مکتبہ سے میرا رشتہ دسیوں سال پرانا ہے۔
علی گڑھ جامعہ مکتبہ کے انچارج محمد صابر نے بتایا زیادہ طر خرید یونیورسٹی طلباء کی ہے۔ شہرت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج اے ایم یو میں چلا، اس کے بعد سے ہی متاثر ہے۔ اس کے بعد کورونا آیا لاک ڈاؤن آیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے یونیورسٹی بند ہوئی مکتبہ بھی بند ہوا، جس کی وجہ سے خرید محض پانچ فیصد ہے۔
محمد صابر نے مزید کہا کہ مکتبہ کی زیادہ تر کتابیں ادبی ہیں تو طلبہ اور ریسرچ اسکالر کے مطلب کی ہیں اور وہ ہیں نہیں سب گھر گئے ہوئے ہیں۔