اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Municipal Corporation میونسپل کارپوریشن کو ہندوستان کے طرز پر خود انحصار بنائیں، یوگی

چھ میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران یوگی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے تمام میئر میونسپل کارپوریشنوں کی آمدنی بڑھانے سے لے کر علاقائی مسائل کو حل کرنے تک، سب کو کچھ نہ کچھ اچھا اور کچھ نیا کرنے کا مشورہ دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 19, 2023, 3:52 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نو منتخب میونسپل میئروں سے جمعہ کے روز اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کو 'خود انحصار ہندوستان' کے طرز پر خود انحصار بنانے کے لیے کام کریں۔ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر چھ میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران یوگی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے تمام میئر میونسپل کارپوریشنوں کی آمدنی بڑھانے سے لے کر علاقائی مسائل کو حل کرنے تک، سب کو کچھ نہ کچھ 'اچھا' اور 'کچھ نیا' کرنے کا مشورہ دیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے سرگرم اور چوکنا رہنے کو بھی کہا ہے۔

انہوں نے نو منتخب میئروں سے کہا کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ میں انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کے کام کے ساتھ ہی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لیکویڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔یوگی نے خاص طور پر میونسپل کارپوریشنوں کی آمدنی بڑھانے اور انہیں خود انحصار بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے 'ٹیکس ڈھانچے' میں سدھار کرنے سمیت آمدنی کے دیگر ذرائع پر زور دینے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے میئروں میں مرادآباد کے میئر ونود اگروال، بنارس کے میئر اشوک تیواری، کانپور کے میئر پرمیلا پانڈے، بریلی کے میئر امیش گوتم، فیروز آباد کے میئر کامنی راٹھور اور سہارنپور کے میئر ڈاکٹر اجے کمار سنگھ شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details