اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Dr Mahesh Sharma on Development Projects : ترقیاتی منصوبوں کی رسائی عام آدمی تک ممکن بنائی جائے: ڈاکٹر مہیش شرما - ضلع ترقیاتی رابطہ اور نگرانی کمیٹی کی میٹنگ

بھارتی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع ترقیاتی رابطہ ونگرانی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ Make Development Projects Accessible to the Common Man

Make development projects accessible to the common man
ترقیاتی منصوبوں کی رسائی عام آدمی تک ممکن بنائی جائے

By

Published : Jun 23, 2022, 10:37 PM IST

گریٹر نوئیڈا: کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد اس میٹنگ کی صدارت مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے کی۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ اسکیموں کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے ضعیفی پنشن، قومی خاندانی فائدہ اسکیم، پردھان منتری آدرش گرام یوجنا، دیویانگجن پنشن اسکیم، قابل رسائی ہندوستان مہم، بے سہارا خواتین کی پنشن اسکیم، اقلیتی بہبود، بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، چائلڈ پروٹیکشن، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم وغیرہ اہم پروگراموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لوگوں کو ذاتی فائدے پہنچانے کے مقصد سے کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، تاکہ سماج کے آخری سرے پر رہنے والے لوگوں کو ترقی کے دھارے سے جوڑا جاسکے۔ حکومت کی اس اہم مہم میں تمام محکموں کے افسران کا بہت اہم کردار ہے۔ تمام افسران اپنی محکمانہ فلاحی اسکیموں اور ذاتی فائدے کی اسکیموں کو شفافیت کے ساتھ چلائیں۔ تمام اسکیموں کی وسیع سطح پر تشہیر بھی کی جانی چاہیے تاکہ اہل استفادہ کنندگان آگے آئیں اور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Donate Ambulance to Noida: نوئیڈا کو سی ایم کی جانب سے ایمبولینس کا تحفہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details