ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقہ کے شاہ پور روڑ پر ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کئی بار سڑک پر پلٹ کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ اس دردناک حادثے میں تین پولیس اہلکار کی موت ہو گئی، وہیں دو پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں 5 پولیس اہلکار موجود تھے، زخمی ہوئے سبھی پولیس اہلکار کو علاج کے لئے وہاں کے مقامی لوگوں نے بیگراج پور میڈیکل ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں پر ڈاکٹرز نے شدید زخمی ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو مردہ قرار دے دیا اور باقی بچے زخمیوں کو میرٹھ کے لئے ریفر کر دیا گیا۔