اردو

urdu

ETV Bharat / state

Several Person Electrocuted In Noida بجلی کی زد میں آنے سے دلکش انصاری کی موت ،7 جھلسے - ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن

سیکٹر-24 میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اسپتال کے باہر سڑک کے کھمبے کو کھڑا کرتے ہوئے بجلی کی زد میں آنے سے سات ملازمین جھلس گئے جبکہ ایک ملازم کی موت ہوگئی۔ اس واققے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بجلی کی زد میں آنے سے دلکش انصاری کی موت ،7 جھلسے
بجلی کی زد میں آنے سے دلکش انصاری کی موت ،7 جھلسے

By

Published : Aug 21, 2023, 3:47 PM IST

بجلی کی زد میں آنے سے دلکش انصاری کی موت ،7 جھلسے

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر-24 میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) ہسپتال کے باہر سڑک کے کھمبے کو کھڑا کرتے ہوئے سات ملازمین کرنٹ لگ گئے۔ حادثہ 11 ہزار کے وی ہائی ٹینشن لائن لوہے کے کھمبے کی لپیٹ میں آنے کے باعث پیش آیا۔

ا اس حادثے میں بہار کے ارریہ کے رہنے والے دلکش انصاری کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات افراد بری طرح جھلس گئے۔اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اتھارٹی کے ٹھیکیدار کی غفلت سے ایک گھر تباہ ہو گیا۔ متوفی دلکش راجہ (26) نے پسماندگان میں تین بچے، والدین اور بیوی چھوڑا ہے۔ دو ماہ قبل اس کی بیوی نے تیسرے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

بہار کے ارریہ کا دلکش پچھلے دو سالوں سے ٹھیکیدار کے تحت کام کر رہا تھے۔ متوفی کے کزن یاسر انصاری نے بتایا کہ وہ گھر کا واحد کمانے والا تھا۔ سارا گھر اس پر منحصر تھا۔ اس کی موت کے بعد سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ تینوں بچے یتیم ہو گئے۔ والدین بے سہارا ہو چکے ہیں۔

کھمبے کو ہائی ٹینشن لائن نے چھوا۔
حادثے میں جھلسنے والا ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ چھ زخمی ای ایس آئی سی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ شام تقریباً 6:45 بجے بہار کے ارریہ کے دلکش راجہ سمیت سات کارکن الیکٹرسٹی کارپوریشن کے ایک ٹھیکیدار سنجے کی نگرانی میں ہاتھ سے تقریباً 20 فٹ کا سڑک کا کھمبا کھڑا کر رہے تھے۔ کھمبے کو کھڑا کرتے وقت اس نے 11,000 KV ہائی ٹینشن لائن کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mithlesh Bhatti کسی نوٹس سے ڈرنے والی نہیں، سچن کو جھنگر اور لپو بولنے والی متھلیش کا دعویٰ

جس کی وجہ سے پول میں کرنٹ آ گیا۔ حادثے میں دلکش راجہ سمیت سات افراد جھلس گئے۔ دلکش راجہ، جو شدید جھلس گیا، ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں اور محافظوں کی مدد سے دیگر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے سی پی سشیل کمار گنگا پرساد، کوتوالی انچارج امت کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details