ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ' مرادآباد کی طرف سے آرہی تیز رفتار شویفٹ ڈیزائر اے 14 اے کیو 0123 اچانک بے قابو ہو کر ایک پولیہ سے ٹکرا کر نیچے جا گری۔ پل سے گرتے ہی کار چکنا چور ہو گئی۔ کار میں سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔'
کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کڑی مشقت کے بعد دونوں افراد کو کار سے باہر نکالا۔