میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں ایک خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔یہ خصوصی مجلس حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرزند اور چوتھے امام زین العابدین علیہ السلام کی یوم وفات کے موقع پر منعقد کی گئی۔
اس مجلس میں کثیر تعداد میں عزاداران امام حسین نے شرکت کی۔مجلس کو ذاکر اہل بیت مولانا عبّاس علی خان نے اپنے خطاب جہاں واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی عالم انسانیت کے لئے ایسا درس ہے۔اس کے دنیا میں انسانیت کو عام کیا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 1400 سال بعد بھی ان کو یاد کیا جاتا رہا ہے۔