اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلیا گولی سانحہ کا کلیدی ملزم لکھنؤ سے گرفتار

بلیا گولی سانحہ کے کلیدی ملزم دھریندر سنگھ اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو یوپی ایس ٹی ایف نے ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔

بلیا گولی سانحہ کے کلیدی ملزم لکھنؤ سے گرفتار
بلیا گولی سانحہ کے کلیدی ملزم لکھنؤ سے گرفتار

By

Published : Oct 18, 2020, 4:51 PM IST

Updated : Oct 18, 2020, 5:41 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ جنیشر مشرا پارک کے پاس دھرمندر سنگھ صبح سیر وتفریح کررہا تھا۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ ایس ٹی ایف کے ایس ایس پی راجیش سنگھ نے دھرمیندر کو گرفتار کرلیا۔

بلیا کے تھانہ ریوتی پور واقع درجن پور گاؤں میں 15 اکتوبر کو ہوئی گولی سانحہ کی واردات سے سیاست گرم گئی تھی۔ جہاں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں دھریندر سنگھ نے ایک جے پرکاش پال نامی شخص کی سرعام گولی مارکر قتل کردیا تھا۔

بلیا ضلع میں گولی کی واردات گزشتہ 4 دن سے سرخیوں میں ہے۔ جہاں واردات کے بعد سے ہی سبھی ملزم فرار چل رہے تھے۔ وہیں گولی سانحہ کے بعد سے ہی ان ملزمین کو پکڑنے کے لیے پولیس پر کافی دباؤ بھی تھا۔

اس معاملے کو لے کر یوپی پولیس نے دھریندر سنگھ کے علاوہ سنتوش یادو اور امرجیت یادو پر 50-50 ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: تعلیمی نطام کی بحالی سے مدارس کے طلبا خوش

وہیں دھریندر سنگھ کے بچاؤ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے بیان بازی بھی کی تھی۔ جس کی وجہ سے مخالفین کو موقع مل گیا ۔ اس واردات کے بعد پرینکا گاندھی ورڈرا اور اکھلیش نے بھی یوگی حکومت کو قانون وانتظام کو لے کرتنقید کی ہے۔ وہیں اس معاملے کو لے کر آج ریاست کے بی جے پی صدر سونتر دیو سنگھ نے بلیا ضلع سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کو لکھنؤ طلب کیا ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2020, 5:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details