اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہوبہ: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، تین ہلاک - جھانسی۔مرز پور نیشنل ہائی وے

مہاجر مزدوروں کی موت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اور سڑک حادثے کے باوجود انتظامیہ سنجیدہ نہیں نظر آر ہی ہے جہاں ایک اور حادثہ ہوگیا۔ تاہم یہ حادثہ ٹائر پنچر کی وجہ سے ہوا۔

مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک
مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

By

Published : May 19, 2020, 9:36 AM IST

اس حادثے میں تین خواتین کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ اترپردیش کے ضلع مہوبہ کا ہے۔

مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

یہ حادثہ پنواڑی کوتوالی کے علاقے میں جھانسی۔ مرزا پور نیشنل ہائی وے پر مہوبہ کا ہے، جہاں ٹرک میں سوار تقریباً 17 تارکین وطن مزدور مہوبا آرہے تھے، تبھی پنچر کی وجہ سے ٹرک الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پنواڑی میں داخل کرایا گیا۔

مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

کیا تھا پورا معاملہ- دراصل تقریباً دو درجن مہاجر مزدور دہلی سے پیدل ہی مہوبہ آرہے تھے اور ہرپال پور یوپی۔ایم پی بارڈر پر پولیس نے انہیں ڈی سی ایم گاڑی میں بیٹھا دیا تھا۔ یہ گاڑی لوہے سامان لاد کر مہوبہ کی جانب جا رہی تھی، جیسے ہی یہ گاڑی مہوا موڑ پر پہنچی اچانک ٹائر پنچر ہو جانے سے پلٹ گئی،

جس میں سوار مزدور دب گئے اور ان کے پر لوہے کا سامان گر گیا۔ یہ حادثہ ہوتے ہی وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس منی لال پاٹیدار نے بتایا کہ مہوبہ کے 17 افراد ٹرک میں سوار تھے، ٹرکا کا پچھلا ٹائر پنچرہونے کی وجہ سے پلٹ گئی۔

مہوبا: مہاجر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

اس حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ چار لوگوں کی حالت تشویشناک ہے اورچھ لوگوں کو کم چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پنواڑی میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ لوگ دہلی سے مہوبا آرہے تھے اور یہ سبھی لوگ ضلع مہوبا کے رہائشی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details