مہوبہ: اتر پردیش کے ضلع مہوبہ کے پنواڑی ڈیولپمنٹ بلاک کے مہوا گاؤں میں واقع کنیا پرائمری اسکول سے توہم پرستی اور لاپرواہی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مڈ ڈے میل کے بعد 15 طالبات کی صحت بگڑ گئی۔ اسکول انتظامیہ نے طالبات کو اسپتال بھیجنے کے بجائے تانترک کو ہی اسکول بلاکر جھاڑ پھونک کرنے لگے۔ جب اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو اطلاع ملی تو انہوں نے محکمۂ صحت کی ٹیم موقع پر بھیجا اور طالبات کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا۔ اس معاملے میں منگل کے روز ضلع انتظامیہ نے جانچ شروع کر دی، تاہم منگل اور بدھ کے روز اسکول میں سناٹا چھایا رہا اور ایک بھی بچہ اسکول نہیں پہنچا۔ Exorcism And Superstition in UP
گاؤں کے ہیمپال سنگھ نے بتایا کہ لوگ مہوا کنیا پرائمری اسکول میں طالبات کی خراب صحت کو بھوتوں کا اثر سمجھ رہے ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ڈسچارج ہونے کے بعد بھی طالبات کے والدین تانترک سے جھاڑ پھونک کروارہے ہیں۔ منگل اور بدھ کو بھی والدین نے اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا۔ جس کی وجہ سے اسکول میں سنٹا چھایا رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اسکول میں تقریباً 236 بچے پڑھتے ہیں۔