ایک طرف جہاں ملک اس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دے رہے ہیں وہیں اب تعلیمی ادارے بھی اپنے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
وارانسی میں واقع کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی میں اس وقت امتحانات چل رہے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ نے 2 اپریل تک امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے اور سبھی طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو اور اپنے علاقائی لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچائیں۔