اردو

urdu

ETV Bharat / state

فزیکل چیلنج ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ پر مہاراشٹر کا قبضہ

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر-21 اے میں واقع اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میگا ایونٹ ورلڈ فزیکل چیلنج ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مہاراشٹر کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔ فائنل میں مہاراشٹر کی ڈس ایبلڈ ٹیم نے بہار کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

maharashtra win the world physical challenge T10 cricket tournament
فزیکل چیلنج ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن بنی مہاراشٹر

By

Published : Mar 19, 2021, 10:47 AM IST

بہار نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 73 رن بنائے۔ جواب میں مہاراشٹر نے ایک وکٹ کے نقصان پر مذکورہ ہدف حاصل کر لیا۔ مہاراشٹر کے رویندر نے 24 گیندوں پر 56 رن بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

دیکھیں ویڈیو

رویندر ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز بھی قرار دئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم عالمی سطح پر نئی عبارت لکھنے میں کامیاب ہوگیا۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 28 ریاستوں کی دیویانگ کرکٹ ٹیموں نے شرکت کیں۔ جو ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں فزیکل چیلنج کرکٹ کا اتنا بڑا ایونٹ منعقد نہیں ہوا جو دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا ( ڈی سی سی آئی) کے زیر اہتمام نوئیڈا میں ہوا۔

اس طرح 600 سے زائد فزیکل چیلنج کھلاڑی ایک جگہ موجود ہیں۔ کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ 14 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جس میں 150 سے 200 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں لیکن یہاں 600 سے زائد کھلاڑی نوئیڈا کے مختلف ہوٹلوں میں قیام پذیر رہے۔

کرناٹک فزیکل چیلنج کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا کانسیپٹ لایا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر راجیو مشرا نے بتایا کہ دبئی میں منعقد ہونے والی ٹی -10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیویانگ کھلاڑی یعنی فزیکل چیلنج کرکٹ کھلاڑی شامل نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:

بھارت نے چوتھا ٹی۔20 جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کی

راجیو مشرا نے کہا کہ مستقبل میں آئی پی ایل کی طرز پر فرنچائزی متعارف کرائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details