ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع کے مانند ضلع بارہ بنکی میں بھی مہاراجہ سہل دیو کی سالگرہ حکومتی ہدایت پر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر شہر کے شہید پارک میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا. جہاں مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے گئے اور سہل دیو کی شخصیت اور ان کی بہادری کے قصے عوام کو سنائے گئے، لیکن پوری تقریب کے دوران بہرائیچ ضلع کے بزرگ سید سالار مسعود غازی رحمت اللہ علیہ کو ایک ولین کی طرح پیش کیا گیا۔
بارہ بنکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب مہاراجہ سہل دیو کی سالگرہ اہتمام کیا گیا تھا پروگرام میں موجود تمام افراد نے شہید پارک میں بنے شہید میموریل پرگل پوشی کر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی اور حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔
اس دوران سید ساہو سالار مسعود غازی کے لئے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ بھی گایا گیا جس میں انہیں لٹیرا اور بے رحم بادشاہ بتایا گیا۔