مظفر نگر کے جی ای سی گراؤنڈ میں آئندہ پانچ ستمبر کو ہونے والی بھارتیہ کسان یونین کی مہا پنچایت کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہے۔ الگ الگ ریاستوں سے آنے والے کسانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے بھارتیہ کسان یونین کے ذریعے بنائے گئے خاکے کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔ اس مہا پنچایت میں ولنٹیرز کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائیں جائیں گے، کھانے کے اسٹال لگائے جائیں گے، گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی پارکنگ کے لیے معقول انتظام کیے جا رہے ہیں۔
مظفر نگر: کسان یونین کی مہا پنچایت کی تیاریاں زور و شور سے شروع - کئی پارلیمانی اجلاس منعقد ہوئے
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 5 ستمبر کو ہونے والی بھارتیہ کسان یونین کی مہا پنچایت کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہے۔ اس مہا پنچایت میں الگ الگ ریاستوں سے لاکھوں کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
مظفر نگر: کسان یونین کی مہا پنچایت کی تیاریاں زور و شور سے شروع
آپ کو بتا دیں کہ بھارتیہ کسان یونین 3 زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے سرحدی پر مسلسل نو مہینوں زائد عرصے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس طویل عرصے کے دوران کئی پارلیمانی اجلاس منعقد ہوئے اور ملتوئی ہوئے نہ ہی تو حکومت اس پر کچھ ترمیم کرنے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی کسان اس کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کشمکش میں بھارتیہ کسان یونین نے آنے والی پانچ ستمبر کو مہا پہنچایت رکھی ہے جس میں لاکھوں کے قریب کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔'
TAGGED:
کسان یونین کی مہا پنچایت