لکھنؤ:اترپردیش کے غیر سرکاری مدرسوں میں سروے کرانے کو لیکر ضلع سطح پر سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میرٹھ میں بھی مدارس کے سروے کرنے والی ٹیم میں ضلع اقلیتی افسر کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال ایسے تمام مدارس کا ریکارڈ یکجا کر سروے کی کارروائی کو انجام دیا جا رہا ہے۔ Madrasas Survey Work Start in UP
اُتر پردیش میں غیر سرکاری مدرسوں کے سروے کی شروعات کے ساتھ ضلع سطح پر ایسے مدرسوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے سروے کمیٹی میں شامل افسران نے جہاں مدرسہ منتظمین سے اس سروے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے مدرسوں کی جانچ کے نام پر پھیل رہی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے وہیں مدرسہ منتظمین نے بھی سروے ٹیم کے ساتھ پوری طرح مدد کرنے کا یقین دلایا ہے ساتھ ہی Survey of Non-Government Madrasas in UPسرکار سے بھی سروے کے مقصد کی تصویر صاف کرنے کی اپیل کی ہے۔