لکھنؤ: ملک بھر میں 26 جنوری کو کافی جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب منائی جاتی ہے۔ اترپردیش کے متعدد مدارس میں بھی طلباء و طالبات نے یوم جمہوریہ منانے کے لیے خاص تیاریاں کی ہیں۔ لکھنؤ کے مدرسہ حنیفہ ضیاء القران بڑا چاند گنج کے طلباء نے اس موقع پر آئین ہند کے متعدد دفعات و آرٹیکلز کو یاد کیا ہے، ساتھ ہی ذمہ دار شہری ہونے کے ساتھ عوام کو بھی آئین کے متعلق بیدار کرنے کا عزم کیا ہے۔ مدرسہ کے استاد مولانا جمیل نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں یوم جمہوریہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ رواں برس مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں آئین کی خصوصیت اور آئین میں موجود اقلیتوں کے حقوق کے متعدد دفعات و آرٹیکلز کو بچوں نے یاد کیا ہے اور اس تعلق سے عوام کو بھی بیدار کرنے کا عزم کیا۔
Republic Day 3023 مدرسہ کے طلبہ نے آئین ہند کو یاد کرکے یوم جمہوریہ منایا
لکھنؤ میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، یہاں زیر تعلیم طلبہ نے آئین ہند سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنے کا عزم ظاہر کیا، طلبہ نے آئین ہند کو ازبر کرلیا ہے۔Madrasah students memorized the Constitution
مزید پڑھیں:۔Full Dress Rehearsal R day 2023 جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل
مولانا عظیم نے بتایا کہ مدرسہ کے طلباء کو الگ الگ مقامات پر نئے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، ایسے میں آئین ہند میں تمام شہریوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ وہیں اقلیتوں کے حقوق سےمتعلق بھی آرٹیکلز موجود ہیں۔ مدرسہ کے طلباء کو اقلیتوں کے حقوق کے تعلق سے خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مدارس سے یہ پیغام جائے گا کہ مدارس بھی آئین ہند سے متعلق بیدار ہیں اور مدارس آئین ہند میں موجود حقوق سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔ وہیں مولانا عرفان نے بتایا کہ بچوں نے پوری لگن اور محنت کے ساتھ تیاری کی ہے۔ آئین کے نفاذ پر پورے ملک میں جشن منایا جاتا ہے۔ اس موقع سے ضروری ہے کہ آئین کی خصوصیات اور اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ دیگر دفعات و آرٹیکلز کو یاد کر کے نہ صرف طلباءوطالبات بلکہ عوام کو بھی بتایا جائے تاکہ ہر فرد ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کرے۔ وہیں طلبا نے بھی آئین کے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا اور اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔