لکھنؤ:کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’گاندھی جی کا قتل ملک میں پہلا شدت پسندانہ واقعہ تھا جسے آر ایس ایس سے وابستہ شدت پسند نتھو رام گوڈسے نے انجام دیا تھا۔ آج گوڈسے کے پیروکار گاندھی، نہرو، مولانا ابو الکلام آزاد اور امبیڈکر کے ذریعے تیارکردہ آئین ہند کا قتل کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے لوگوں کو پر اعتماد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی آئین ہند کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔‘‘ عالم نے مزید کہا کہ راہل گاندھی نے کشمیر کے لال چوک پر ترنگا لہرا کر پورے ملک میں نفرت کی سیاست کے خلاف ایک پیغام دیا ہے اس سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کی ملک گاندھی کے راستے پر چلنا چاہتا ہے گاندھی کے قاتلوں کے راستے پر نہیں۔