اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madrasa Students Celebrated In Meerut میرٹھ کے مدارس کے طلباء کا چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر جشن - میرٹھ ضلع سمیت تمام اضلاع میں واقع مدارس

ضلع میرٹھ میں واقع مدرسہ جامعہ مدنیہ میں چندریان کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے مناظر کو راست دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا جہاں سینکڑوں طلبا موجود تھے۔ کامیاب لینڈنگ کے بعد مدرسے کی جانب سے طلبا کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔

میرٹھ کے مدارس کے طلباء چندریان لینڈنگ کے منظر کو براہ راست دیکھا
میرٹھ کے مدارس کے طلباء چندریان لینڈنگ کے منظر کو براہ راست دیکھا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 12:40 PM IST

میرٹھ کے مدارس کے طلباء چندریان لینڈنگ کے منظر کو براہ راست دیکھا

میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے میرٹھ ضلع سمیت تمام اضلاع میں واقع مدارس میں چاندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد جشن کا ماحول ہے۔تمام مدارس میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور طالب علموں کو اس کامیابی سے ترغیب حاصل کرنے کا مشورہ دیا جا ریا ہے۔

میرٹھ میں بھی آج مدرسہ جامعہ مدنیہ میں طلباء کو چندریان کی لینڈنگ کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ شام قریب 06.04 منٹ پر جس وقت چندریان نے چاند پر لینڈنگ کی تو مدارس کے سینکڑوں طلباء کی خوشی بس دیکھتے ہی بن رہی تھی اس خواب کو مدارس طلباء جیسے پورا ہوتے دیکھا تو طلباء ایک آواز میں ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر راشٹریہ گیت گنگنایا اور اس کے بعد قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا بھی گایا گیا۔

اس موقع پر مدارس کے طلباء جہاں سائنس دانوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں مدرسہ جامعہ مدنیہ کے مہتمم قاری شفیق الرحمان قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چندریان 3 کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے۔ آج ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سرے فہرست بن گیے جو ہم سے قبل چاند پر پہنچے ہیں۔ انہوں اس کامیابی کے لیے جہاں اپنے ہندوستانی سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی وہیں حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پورا ملک آج متحد ہو کر اس کامیابی پر جشن منا رہا ہے کیونکہ عالمی سطح پر یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس پر آج ہمارے ملک جشن منارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madrasa Students Celebrated چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر مدارس کے بچوں میں جشن کا ماحول

وہیں مدارس کے ناظم کا کہنا ہے کہ ہم اس پل کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور آج خاص طور پر مدرسے طلباء کو مشن چندریان 03 کو براہ راست دکھانے پہلے سے انتظام کیا گیا تھا تاکہ ہمارے طلباء بھی اس یادگار لمحہ کو یاد رکھ سکیں. ساتھ ہی اس موقع پر جہاں مدارس طلباء نے اپنے ساتھیوں میں اس کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی وہیں طلباء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details