لکھنو: لکھنو کے کپورتھلہ علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران بڑا چاند گنج میں طلبہ جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے ان سے بات چیت کی ہے اور جاننے کی کوشش کی ہے کہ مدارس کے طلباء کس قدر جشن ازادی کے لیے پرجوش ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے طالب علم احمد ضیاء نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع سے ہم نے تقریر کی تیاری کی ہے اور جشن آزادی کے موقع پر ہم تقریر میں بتائیں گے کہ ملک کیسے آزاد ہوا اور مجاہدین آزادی نے کس قدر جدوجہد کی ہے۔
وہیں محمد عامر نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع سے یہاں کے طلبہ نہ صرف کی خوشیاں مناتے ہیں بلکہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو بھی یاد کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ترنگا پرچم ہمارے لیے شان و شوکت و باعث فخر ہے اور اس میں تین رنگ ہیں پہلا زعفرانی رنگ ہے جو قربانی اور ایثار کا مظہر ہے جب کہ سفید اور سبز رنگ خوشحالی امن اور شانتی کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جھنڈے کے مرکز میں ایک دائرہ ہے اور دائرے میں 24 تیلیاں ہوتی ہیں اور ہر تیلی کی اپنی الگ خصوصیت ہے۔
وہیں مولانا عظیم ازہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس جشن آزادی کے تعلق سے تمام طلبہ پرجوش ہیں اور تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو مجاہدین آزادی کی حیات و خدمات اور ملک کے لیے جدوجہد کرنے والے مجاہدین آزادی کے تعلق سے بتایا جاتا ہے مدرسے میں بطور استاد خدمت انجام دے رہے۔ مولانا عرفان نے بتایا کہ مدرسہ کے طلبہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو اس لیے مدرسہ سے فارغ مجاہدین آزادی کے حوالے سے بھی بچوں کو درس دیا جاتا ہے۔