اترپردیش حکومت نے مئو شہر کے مدارس عربیہ میں این سی ای آر ٹی (ncert) نصاب نافذ کر دیا ہے۔ دیگر تعلیمی اداروں کی طرح ہی مدراس کے طلبا بھی این سی ای آر ٹی کتب سے درس حاصل کریں گے۔
اترپردیش کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک گائڈلائن جاری کی گئی ہے، گائیڈ لائن کے مطابق دینی تعلیم کے اداروں میں عسری علوم کے مضامین کی کتابیں مہیہ کرائی جا رہی ہیں، جو کہ ncert پیٹرن پر مبنی ہے۔
مدرسہ عالیہ عربیہ میں ncert پیٹرن پر کتب خانے کے قیام سے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذمہ دار کافی پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'مقابلہ جاتی امتحانات میں بیشتر سوالات ncert پیٹرن کی کتب سے لیے جاتے ہیں، لحاظہ اس پیٹرن سے تعلیم حاصل کرنے والے مدارس کے طلبا ملک کی اہم اسامیوں کے لئے اہل ہوں گے۔