کانپور:ریاست اتر پردیش کےکانپور کے احاطہ گمون میں واقع مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کے 14 بچوں کے حفظ قرآن ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔بچوں کوخصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔مدرسے میں زیر تعلیم 14 بچوں نے قرآن پاک کے حفظ کو مکمل کیا. جن بچوں نے قرآن کا حفظ مکمل کیا تھا ان میں سے پانچ ایسے بچے تھے جنہوں نے تسلسل کے ساتھ صبح سے شام تک کئی مفتیان کرام کی موجودگی میں کلام پاک کو ایک ہی نشست میں مکمل سنایا. اس خوشی کے موقع پر مدرسہ میں ایک دعائیہ تقریب و اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ان حفاظ کرام بچوں کو اعزات و انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ان بچوں کے والدین، اساتذہ کرام اور علاقائی لوگوں نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا۔