اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: حکومت کی سخت گائیڈ لائن کے سبب مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر

اترپردیش کے ضلع مئو میں درس و تدریس کا عمل مدارس میں اب بھی اطمنان بخش نظر نہیں آرہا ہے۔ مدارس عربیہ کے دارالاقامہ کے لئے جاری گائیڈ لائن سے ذمہ دار کافی محتاط ہیں۔ گائیڈ لائن کی شرائط اتنی سخت ہیں کہ اس پر مدارس کا عمل پیرا ہونا بہت مشکل ہے۔ ان حالات سے خائف مدارس عربیہ کے ذمہ داروں نے فی الحال دارالاقامہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اثر مدارس میں درس و تدریس پر پڑ رہا ہے۔

madarsa education activities affected due to strict guidelines in mau
مدارس میں حکومت کی سخت گائیڈ لائن سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر

By

Published : Feb 23, 2021, 10:40 PM IST

مدارس کے ذمہ دار کہتے ہیں کہ جب تک ہاسٹل میں طلبہ کی رہائش کے سلسلے میں قابل عمل گائیڈ لائن جاری نہیں ہوتی، اسے شروع نہیں کیا جائےگا۔

دیکھیں ویڈیو

مدارس عربیہ میں بیشتر طلباء دارالاقامہ میں ہی قیام کرتے ہیں۔ یہاں کمروں کی تعداد اتنی نہیں ہے کہ موجودہ گائیڈ لائن پر عمل کرتےہوئے تمام طلباء کو رکھا جا سکے۔

حکومت اترپردیش کے ذریعہ جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق ایک کمرے میں صرف چار طلبہ ہی قیام کر سکتےہیں۔ عام حالات میں ہاسٹل کے ایک کمرے میں دس طلبا قیام کرتے ہیں۔

اترپردیش حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق دارالاقامہ میں رہائش کے دوران طلبہ کمروں میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔

موجودہ گائیڈلائن پر عمل کرنے کی صورت میں مدارس میں طلبہ کی تعداد صرف چالیس فیصد رہ جائےگی۔

مزید پڑھیں:

یوگی حکومت کا بجٹ کسان اور غریب مخالف: حاجی فضل الرحمن

یہی وجہ ہے کہ مدارس کے ذمہ دار فی الحال گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے بجائے دارالاقامہ بند رکھنے پر مجبور ہیں۔ انہیں حکومت سے مدارس کے لئے آسان گائیڈلائن کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details