اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ امتحانات کو بہتر طریقے سے کرانے والوں کو اعزاز - ضلع اقلیتی بہبود افسر

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 6 مارچ 2020 کو مدرسہ بورڈ کے امتحانات کو بہتر طریقے سے مکمل کرانے کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کے ملازمین کواعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

madarsa board examination
بارہ بنکی : مدرسہ بورڈ کے امتحانات کو بہتر مکمل کرانے والوں کا اعزاز

By

Published : Mar 6, 2020, 7:23 PM IST

ان ملازمین نو دنوں تک اپنی محنت اور حکمت عملی سے امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہیں آنے دی۔

بارہ بنکی : مدرسہ بورڈ کے امتحانات کو بہتر مکمل کرانے والوں کا اعزاز

جس کی وجہ سے کامیابی کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات مکمل ہوئے۔

دراصل وکاس بھونمیں واقع ضلع اقلیتی بہبود افسرسون کمار کے دفتر میں امتحانات کی نگرانی اور امتحانی مراکز سے بہتر کوآرڈینیشن کے لئے کنٹرول روم کا قیام کیا گیا تھا۔

اس میں دونوں میٹنگ کے امتحانات کے لئے الگ الگ ملازم تعینات کئے گئے تھے۔

ان ملازمین نے امتحانات کے دوران تمام گائیڈلائین کو مستعیدی کے ساتھ عمل کیا۔

جس کے وجہ سے دوران امتحان کسی بھی قسم کی کوئی پرہشانی پیش نہیں آئی۔

یہی وجہ ہے کہ افسر بھی ان کے کام سے کافی خوش ہیں۔

وہیں اعزاز حاصل کرنے والے ملازم بھی کافی خوش نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان امتحانات سے انہیں کافی کچھ نیا بھی سیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آگے بھی ایسے ہی خدمات دیتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details