ان میں منشی، مولوی، عالم و دیگر درجات کے امتحان کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ ایک ایسا واحد بورڈ ہے جو دوسرے بورڈ کے کالج میں امتحانات کراتا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں کل 12 مراکز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ 12 مراکز اترپردیش مادھیا مک تعلیمی کونسل کے کالج میں قائم کیے گئے ہیں ۔
اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ ایک ایسا واحد بورڈ ہے جو اپنے بورڈ کے ذریعے چلائے جا رہے مدرسوں میں امتحانات کے مرکز قائم نہیں کرتا بلکہ دوسرے بورڈ کے اداروں کو اپنا امتحانی مرکز بناتا ہے، گزشتہ کئی برسوں سے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں یو پی بورڈ کے اسکولز کو ہی مرکز بنایا جا رہا ہے۔
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کا آج سے آغاز مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سینٹرز پر تعینات امتحان انچارج کے مطابق 'صاف و شفاف امتحانات کرانے کے لیے امیدواروں کے موبائل فون و دیگر ممنوعہ اشیاء رکھنے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں سبھی مراکز امتحان نقل سے پاک کرائے جا رہے ہیں۔'