بریلی: آنولہ کے مجھگواں ویٹرنری میں لمپی وائرس ے متاثر واسطاََ 50تا 60مویسی روزانہ لائے جارہے ہیں۔ مویشی پالنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری نہ ہونے سے یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔Lumpy Skin Disease Cases Spike Rapidly In Bareilly In Uttar Pradesh
ایک اندازے کے مطابق آنولہ علاقے میں یومیہ درجنوں مویشی لمپی وائر سے مررہے ہیں۔ بریلی کے چیف ویٹرنری ڈاکٹر للت ورما نے آج بتایا کہ علاقے کے 100نمونے انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ عزت نگر بھیجے گئے تھے۔ اس میں 40نمونے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ علاقے میں ٹیکہ کاری و علاج کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔
مویشی پروری کے وزیر کے آبائی حلقے میں نہیں رک رہا لمپی وائرس کا قہر انہوں نے قبل کیا کہ ضلع میں لمپی وائرس سے شرح اموات تشویش کی حد تک پہنچ گئی ہے لیکن مویشیوں کی موت کا سلسلسہ جاری رہنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Toddler Mauled to Death By Dogs نوئیڈا میں معصوم بچے کو کتے نے کاٹا، بچے کی موت کے بعد ہنگامہ
بریلی کے بڑے کسان اور ایس پی حکومت میں وزیر رہے بھگوت سرن گنگوار نے منگل کو الزام لگایا کہ وزیر مویشی پروری کے علاقے میں لمپی وائرس سے بڑی تعداد میں مویشی مررہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ جب وزیرکے علاقے میں مرض بے قابو ہے تو بقیہ علاقوں کا کیا حال ہوگا۔
کیارا بلاک کے گاؤں سودن پور باشندہ دان سنگھ یادو کی گائے اور دودراج ورما کا بیل لمپی وائرس سے متاثر ہے۔ دونوں مویشیوں کا مجھگواں ویٹرنری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ مجھگواں اسپتال میں ویٹرنری ڈاکٹر آر سی یادو نے بتایا کہ لمپی بیماری علاقے کے زیادہ تر گاؤں میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لمپی وائرس سے متاثر 50سے60مویشی روزانہ اسپتال لائے جارہے ہیں۔Lumpy Skin Disease Cases Spike Rapidly In Bareilly In Uttar Pradesh