اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sham e Awadh نوئیڈا میں شامِ اودھ لکھنوی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد - فورچون گزاریا

نوئیڈا سیکٹر 27 میں شامِ اودھ لکھنوی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک و بیرون ملک کے مہمان لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گےSham e Awadh

شام اودھ میں لکھنوی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد
شام اودھ میں لکھنوی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

By

Published : Oct 24, 2022, 5:56 PM IST

نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 27 میں فورچون گزاریا کی جانب سے لکھنوی فوڈ فیسٹول شامِ اودھ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی اور بیرون ملک کے لذیذ کھانوں کی نمائش کی گئی ۔Lucknowi Food Festival Sham e Awadh In Noida In Uttar Pradesh ہوٹل کے شام اودھ ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر سمیر لوتھرا نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد ہمارے ریسٹورنٹ میں ’شام اودھ‘ میں لکھنوی فوڈ فیسٹیول 10 دن تک چلے گا اور اس کے بعد دیگر تہواروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

نوئیڈا میں شام اودھ میں لکھنوی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

ریستوراں کے ایگزیکٹو شیف لال بابو شرما نے بتایا کہ لکھنوی فوڈ فیسٹیول میں گلوٹی کباب، کاکوری کباب، تندوری سبز باغ، نہاری گوشت، کھوئے اودھ، کسر پختان، گوشت سفینہ بریانی، قیمہ نان، گل فردوس اور جان اعظم سبزی شامل ہیں جو یقیناً اور مہمانوں کو کافی پسند آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra Postponed بھارت جوڑو یاترا تین دن کے لیے ملتوی

انہوں نے کہاکہ تصاویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ غیر ملکی مہمان بھی لکھنوی کھانوں کا مزہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ اس فیسٹیول کے دوران 24اکتوبر تک نوئیڈا کے رہائشی بہترین ذائقہ دار کھانے اور بہترین پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر سیکورٹی نریش کمار اور ایل بی شرما اور دیگر عملہ نے اپنے خیالات پیش کئے۔Lucknowi Food Festival Sham e Awadh In Noida In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details