ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ نے تہذیب و ثقافت کے ساتھ نوابی طورطریقے سے منفرد مقام حاصل کیا ہے، جس کی بہترین مثال لکھنوی چکن کپڑے پر نقش ونگار ہے۔ لکھنؤی چکن کپڑے نے گذشتہ چند برسوں میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔ اب یہ کاروبار لکھنؤ کی شناخت بن چکا ہے۔
لکھنوی چکن کپڑے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی طبقہ کی دسترس سے باہر نہیں ہوتا ہے، غریب امیر سرمایہ دار اسے شوق سے زیب تن کرتے ہیں۔
تاہم موجودہ دور کے نامساعد حالات نے کاروبار کو خسارے میں ڈال دیا ہے۔ لکھنؤ کے چوک علاقہ کی پارچہ والی گلی لکھنؤی چکن کپڑے کے لئے سب سے بڑا تھوک بازار ہے اب یہاں کی بیشتر دکانیں بند رہتی ہیں یا خانہ پری کے لیے کھلتی ہیں۔