اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنوی چکن کا رنگ پھیکا؟ - چہل پہل

رمضان المبارک اپنے اختتام پر ہے، لوگ عید کی خریداری میں مشغول ہیں، بازاروں میں کافی بھیڑ اور چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن ملک بھر میں مشہور لکھنوی چکن کی خریداری کے تئیں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Lucknowi chicken

By

Published : Jun 4, 2019, 1:27 PM IST


لکھنوی چکن کی کپڑے کی دھوم ایک وقت میں پورے بھارت میں ہوا کرتی تھی، لیکن بدلتے دور اور فیشن کے ساتھ اس کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آنے لگی۔

لکھنوی چکن کا رنگ پھیکا

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'شاید لکھنوی چکن کے دِن لَد گئے کیوں کہ نئی نسل اب اس طرف متوجہ نہیں ہورہی اور پرانے لوگ اسے پہن کر یا تو تھک چکے ہیں یا پھر انہیں بھی کچھ نیا چاہیے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کی ایک وجہ مشین سے بنے کپڑے ہیں مختلف ڈیزائن کے ہونے کی وجہ سے کم عمر کے لڑکوں کو وہی زیادہ پسند آتے ہے۔ کیوں کہ اس میں چمک کے ساتھ دمک بھی ہوتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details