اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: پرینکا گاندھی کے اعلان کے بعد کانگریس کی خاتون کارکنان میں زبردست جوش - کانگریس کی خواتین کارکنان میں زبردست جوش

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش میں چند ماہ بعد ہونےوالے اسمبلی انتخابات کو لے کر کافی متحرک ہیں۔ گذشتہ روزانہوں نے اسمبلی انتخابات میں چالیس فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان کیا۔

کانگریسی کارکن
کانگریسی کارکن

By

Published : Oct 21, 2021, 11:54 AM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس وقت اترپردیش کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے دو دن قبل ایک پریس کانفرنس کے دروان اپنی پارٹی کی جانب سے 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان کر ایک بڑا سیاسی قدم اٹھایا ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے کانگریس پارٹی کے دفتر میں دور دراز علاقوں سے آئی خواتین سے بات کی۔

کانگریسی کارکن

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاست کی آدھی آبادی میں جوش و جذبے اور حوصلے بلند ہونگے۔ خواتین کو سیاست میں حصہ داری کا مواقع فراہم ہوگا۔

ایک خاتون نے کہا کہ اب تک اتر پردیش کی خواتین کو سیاست میں حصہ داری کا موقع نہیں ملا تھا لیکن اس اعلان سے بڑی تعداد میں خواتین کو سیاست میں حصہ داری کے مواقع ملیں گے اور آدھی آبادی کی نمائندگی ہو سکے گی۔

ایک دوسری خاتون نے کہا کہ اس سے یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اب تک خواتین کی اہلیت پر سوال اٹھایا جا رہا تھا وہ بھی اب واضح ہوجائے گا۔ خواتین پورے جوش و خروش سے انتخابات میں حصہ لیں گی اور کانگریس پارٹی کو جیت دلائینگی۔

اعظم گڑھ سے آئی سومیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں طویل عرصہ سے اپنی سیاسی خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایسا موقع نہیں ملا تھا۔ اب جب چالیس فیصد ٹکٹ دینے کا اعلان ہوا تو اس سے ایک نئے جوش و جذبے اور امنگ اور امید ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

آگرہ: پرینکا گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں خواتین کے بہت مسائل ہیں اور حکومت جو کام کر رہی ہے وہ ناکافی ہے۔ بلکہ خواتین کو با اختیار بنانے والی حکومت کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہے اب ضرورت ہے کہ خواتین اپنی آواز خود بلند کریں اور سیاست میں حصہ لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details