لکھنو: اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے دانش آزاد انصاری نے کہا کہ مدرسے کے طلبہ و طالبات بھی کسی میدان میں پیچھے نہ رہ جائیں اس لیے یو پی کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے 'لٹریسی فار آل' کے نعرے کے ساتھ بیسک تعلیم محکمہ کے اشتراک سے مدرسہ تعلیم میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو شامل کیا گیا ہے اور اس کے متعدد ویڈیوز بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ نئی تکنیک ہے اور مدارس کے بچے ذہن و دماغ کے اعتبار سے کافی تیز ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مدارس کے طلبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو سیکھیں گے تو مستقبل میں ان کے لیے روزگار کے مواقع اسان ہو جائیں گی۔
وہیں مدرسہ کے استاد مولانا عبدالمحیط نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے انسانی ذہن و دماغ کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب طرح طرح کی ایجادات سامنے ارہی ہیں ۔انسانی روز مرہ زندگی میں اثر انداز ہو رہی ہیں۔ اے ائی اس میں سے ایک اہم تکنیک ہے جس کا استعمال کر کے ہم اپنی روزمرہ کے معمولات کو اسان ترین بنا سکتے ہیں۔اس میں اگر مہارت حاصل کرتے ہیں تو روزگار کے بہترین مواقع بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ اے آئی کو نہ صرف یہاں کے اساتذہ بلکہ طلبہ بھی سیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج سامنے ائیں گے انہوں نے کہا کہ دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے تاکہ ہم دنیا سے الگ نہ ہو جائے اور دنیا کے حالات کو سمجھ سکیں۔