ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران نگرامی ٹریویلز کے مالک احمد نگرامی نے بتایا کہ ان کا کار وبار لاک ڈاون سے قبل سے ہی خسارے میں چل رہا تھا مگر لاک ڈاون کے دوران مزید مالی بحرانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'اکنامکس ٹائمز' کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں چار سے پانچ کروڑ لوگوں کی نوکریاں جائیں گی۔ ایسے میں اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ کیا صورتحال کیا ہو سکتی ہے؟
لکھنو: ٹریویلز ایجنسیز شدید بحران کی شکار - lucknow Financial crisis news
کورونا وائرس کے مضراثرات سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ۔لاک ڈاون کے نفا ذکے دوران شعبہ حیات سے جڑی تقریبا تمام سرگرمیاں بند ہوگئیں ۔ آمد و رفت بھی پابندی عائد کی گئی ۔ جس کا سیدھا اثرآمد ورفت کی سہولیات مہیا کرنے والی ایجنسیوں یعنی ٹور اینڈ ٹراویلںز پر ہوا ۔اب ان ایجنسیوں کے سامنے مالی بحران کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1440 ہجری میں عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں 75 لاکھ زائرین گئے تھے جب کہ دسمبر 2019 میں صرف 13 لاکھ لوگ ہی گئے اور فروری سے تاحال عمرہ کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی ہے
احمد نگرامی نے بتایا کہ مکہ شہر کی آبادی تقریبا 15 لاکھ ہے، جن میں آٹھ ہزار افراد وائرس کے مضر اثرات کے زد میں آگئے ہیں ۔وہاں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس حج ہو گا یا نہیں ابھی تصویر صاف نہیں ہے ۔لیکن زیادہ امید یہی ہے کہ حج نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایجنسی کے ذریعے سال میں ہزاروں افراد عمرہ، حج کی ادائیگی اور بیرونی ممالک کی سیر و تفریح کے لئے جاتے تھے ۔مگر لاک ڈاؤن کے قبل سے پورا کام بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے ۔ نقل و حمل پر پابندی ہے ۔ مگر آنے والا وقت موجودہ وقت سے زیادہ تشویش ناک ہوسکتا ہے ۔کیونکہ جب لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہوگی تو آمدنی کہاں سے آئیگی ، اور اگر آمدنی نہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ لوگ سیروتفریح کے لئے بیرون ممالک کا سفر نہیں کریں گے۔
ٹراویلز ایجینسیوں کے پاس بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرہ اور بیرونی ممالک کے سفر کے لئے اپنے پیسے جمع کر دئیے تھے لیکن اچانک لاک ڈاؤن نے انہیں جانے کا موقع نہیں دیا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ جو کسٹمر ہیں، ان کا پیسہ ہوٹل، ٹریولر یا دوسرے لوگوں کو پہنچا دیا ہے
انہوں نے کہا جن لوگوں کے پاس رقم جمع ہے۔تو اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب لاک ڈاؤن ہٹے گا، تب ہم آپ کے کسٹمر کو اسی رقم کے بدلے سہولت دیں گے، جمع روپے واپس نہیں کریں گے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے پیسے واپس کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے میں ہمارے سامنے بڑی مشکلات ہے کیوں کہ جن لوگوں نے ہمیں پیسہ دیا ہے وہ ہم سے ہی سوال کریں گے۔ اس لیے ہمارا آنے والا وقت اس سے بھی بدتر ہوگا۔ حکومت سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔